خاتون کالر

اگر مہنگائی ختم نہیں کرسکتے تو گھبرانے کی اجازت ہی دے دیں، خاتون کالر کی وزیر اعظم سے درخواست

اسلام آباد (پاک صحافت) ایک خاتون کالر نے وزیر اعظم کو براہ راست کال کے دوران گھبرانے کی اجازت لے لی، خاتون کالر نے  کال کے دوران وزیر اعظم سے کہا کہ ”میں گھریلو خاتون ہوں، مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، گزارا مشکل ہو رہا ہے، اسکولوں کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں، ڈالر کی قدر مستحکم اور روپیہ بھی مزید کم ہوگیا ہے ، رمضان شریف آرہا ہے، بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کالر نے بنیادی مشکلات کے ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی کہ  اگر آپ مہنگائی کو کم نہیں کر سکتے، تو پھر آپ جو پہلے سے کہتے آرہے ہیں کہ گھبرانا نہیں، تو پھر ہمیں گھبرانے کی اجازت ہی دے دیں۔ خیال رہے کہ خاتون کو جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے وہ بات کی جس پر ہماری ساری توجہ ہے، باقی ساری چیزیں ایک طرف مہنگائی ایک طرف ہے، مہنگائی انتظامیہ کا مسئلہ ہے، ہم ان تمام چیزوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کا تجارتی خسارہ مارچ میں 97.6 فیصد بڑھ کر 2 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ برس اسی ماہ میں ایک ارب 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر سے تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا ہے فروری میں یہ 23.93 فیصد بڑھ کر گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 2 ارب 3 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ تجارتی خسارے کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھ چکی ہے، مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے