مریم اورنگزیب

تحریک انصاف کے اپنے لوگوں نے پانامہ سازش کو بے نقاب کر دیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نالائق شخص کو چار سال تک پاکستان پر مسلط کر کے ملک تباہ کیا گیا، تحریک انصاف کے اپنے لوگوں نے پانامہ سازش کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں معیشت کو استحکام مل چکا تھا، سی پیک کا تحفہ چینی صدر شی جن پنگ اور نواز شریف کا وژن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے،ان کو پاکستانی عوام نے ووٹ دے کر تیسری مرتبہ وزیرِ اعظم بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہو گئے تھے، نالائق شخص چار سال تک پاکستان پر مسلط رہا، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں توانائی سمیت کئی بحران پیدا ہوئے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ یہ کہانی صرف 4 سال کی نہیں، اس کی شروعات 2013 میں ہو چکی تھی، 2013 میں ملک میں مہنگائی، دہشت گردی، بیروزگاری تھی، ملک ڈیفالٹ کی نہج پر تھا، کچھ سازشی عناصر نے نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔ آج سی پیک کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں، یہ ڈی چوک پر کھڑے ہو کر ملک کو جلانے کی بات کرتا تھا، کنٹینر پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا کہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے