پرویز خٹک

30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے۔ پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ 30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں اور انھوں نے میرا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میری پارٹی کی اکثریت آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے۔ میں اپنے وزیراعلی ہونے کا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ آزاد امیدواروں نے میرے ساتھ ایگریمنٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے