بلاول بھٹو

نوازشریف تنگ کررہے، ان کا ساتھ دینا ممکن نہیں۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نواز شریف تنگ کر رہے ہیں، ان کا ساتھ دینا ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس روپ میں میاں صاحب اس بار سامنے آرہے ہیں، یہ وہ چارٹر آف ڈیموکریسی والے میاں صاحب نہیں ہیں۔ یہ ووٹ کو عزت دو والے میاں صاحب نہیں ہے۔ یہ وہی پرانے آئی جی آئی والے میاں صاحب ہیں جن کا ساتھ دینا میرے لیے مشکل ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مل کر حکومت بنائی، پھر جو اپوزیشن لیڈر بنے راجا ریاض وہ اس وقت ن لیگ کے ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں۔ ہمیں ضرور شکایت ہے کہ میاں صاحب نہ صرف دوسرے لوگوں کو بلکہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کو بھی تنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مقابلے میں موجود دونوں سیاسی جماعتیں ایک ہی قسم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں، میرے لیے یہ معاملہ کنویں اور کھائی کے درمیان کسی ایک کو چننے کا ہوگا، میری کوشش ہوگی کہ پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنائے اور امید ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے