شہباز شریف

وزیراعظم کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ جبکہ متاثرہ فی خاندان کو 25 ہزار امداد کا اعلان

سکھر (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے جبکہ متاثرہ کو فی خاندان 25 ہزار امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سکھر پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کا سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا، فضائی جائزے کے دوران ایسے لگا جیسے ہر جگہ دریائے سندھ پھیلا ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 ،10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ہم فی متاثرہ خاندان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال پوری قوم کے سامنے ہے، ماضی کی حکومت نے معیشت تباہ کی، یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے، گزشتہ رات آرمی چیف سے بات ہوئی۔وزیر توانائی خرم دستگیر سندھ میں بجلی گھر چلنے تک یہاں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے