مریم اورنگزیب

3 سال آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل کیا گیا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق بیان میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کی کوئی سمت نہیں، کوئی حکمتِ عملی نہیں، مہنگائی کے 70 سال کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نومبر میں گیس مہنگی بھی ہوگی اور ملے گی بھی نہیں، 3 سال آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یکم نومبر کو گیس، بجلی، آٹا، چینی، دالیں، تیل، سبزیاں اور دوائی مہنگی ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نومبر میں گیس مہنگی بھی ہوگی اور ملے گی بھی نہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نا لائقی نا ہلی اور کرپشن کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، ملک میں ترقی کے عمل اور تمام منصوبوں کو تالا لگا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عوام کے چولہے بجھ چکے ہیں اور جیب خالی ہے، ظالم حکومت کا راستہ روک کر ہی مہنگائی کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے