محمد جاوید قصوری

تبدیلی کے جھوٹے خواب دکھانے والے آج ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، محمد جاوید قصوری

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر محمد جاوید قصوری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو عوامی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، ان کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے جھوٹے خواب دکھانے والے آج ملک میں ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ احتساب کا نظام جب تک آزادانہ طور پر کام نہیں کرے گا، اس وقت تک ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی عوام پر 140ارب کے نئے ٹیکس لگانے اور بجلی کے نرخوں میں ہوش ربا اضافہ کرنے کے بدلے میں 50کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری تحریک انصاف کے خود انحصاری اور خود مختاری کے نظریے کو زندرہ درگور کرنے کے متراد ف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی کاسہ لیسی اور عالمی مالیاتی ادارے 22 کروڑ عوام کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد جاوید قصوری نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھو لیتے ہوئے کہا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے نرخوں میں 5.65روپے فی یونٹ کی تیاری کررہی ہے، جس سے 884 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور 22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنادی جائے گی۔ حکومت کو عوامی مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ بڑے سرمایہ داروں اور ٹیکس چوری کرنے والے مل مالکان سے ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے