کورونا

کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں کمی، 24 گھنٹوں میں 6 اموات، 572 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں کمی آگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 572 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 806 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 392 تک جا پہنچی ہے۔ یاد رہے کہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 35 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 24 ہزار 196 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 17 ہزار 218 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کُل 10 کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار 762 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے