شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

تہران (پاک صحافت) شاہ محمود قریشی اہم دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ وہ ایرانی اعلی حکام اور اپنے ہم منصب سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سرکاری دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے جہاں پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا ہے اور انہیں خوش آمدید کہا۔

ذرائع کے مطابق اپنے دو روزہ دورے کے دوران شاہ محمود قریشی ایرانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کل تہران میں ہونے والے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور علاقائی صورت حال سےمتعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے