بلاول بھٹو

عوام دشمن بجٹ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا پیش کردہ بجٹ عوام دشمنی پر مبنی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں قومی اقتصادی کونسل کے فیصلے پر تحفظات ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لئے مزید بجٹ مختص کیا جائے۔ اعلان کردہ بجٹ مذکورہ شعبوں کے لئے ناکافی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ صحت کے شعبے کے لئے صرف تیس ارب اور تعلیم کے لئے صرف پانچ اعشاریہ پانچ فیصد بجٹ مختص کرنا قوم کے ساتھ ناانصافی ہے۔ حکومت نے پی ٹی آئی اراکین کو خوش کرنے کے لئے اٹھاسٹھ ارب روپے مختص کردئے ہیں۔ جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ترقیاتی بجٹ کو بھی سیاسی انداز سے تقسیم کرکے ملک میں احساس محرومی کو بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے