فیصل سبزواری

ایم کیو ایم سخت فیصلوں کی سیاسی قیمت چکانے کیلئے آمادہ ہے۔ فیصل سبزواری

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ غیر مقبول اور سخت فیصلوں کی سیاسی قیمت چکانی پڑتی ہے اور ایم کیو ایم اس کے لئے آمادہ و تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے سوا سال مستقل مزاجی سے کام کی ضرورت ہے۔ یا تو اگلے دو بجٹ پیش کریں یا ایک بھی بجٹ پیش نہ کریں۔

فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ غیر مقبول فیصلوں کی سیاسی جماعتوں کو قیمت چکانی پڑ سکتی ہے، ایم کیو ایم اس کے لیے آمادہ ہے۔ نگران حکومت آ بھی جائے تو چار ماہ تک نئی حکومت نہیں آئے گی، ایسی حکومت پر عالمی ادارے کیسے اعتبار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج مشکل فیصلے کرلیں اور پھر کہیں سے کہا جائے کہ انتخابات کی طرف جائیں تو پھر کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے