نثار کھوڑو

27 مارچ کو نام نہاد عوام دشمن حکومت کے خلاف مارچ ہوگا، نثار کھوڑو

سجاول (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی  صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔ ان کہنا ہے کہ  نام نہاد عوام کی دشمن حکومت کے خلاف 27 مارچ کو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں۔  نثار کھوڑو نے کہا کہ پیٹرول بڑھنے سے سب چیزیں مہنگی ہوتی ہیں، نوکریاں ہم دے رہے تھے مگر کورٹ نے اسٹے آرڈر دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سجاول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما نثار کھوڑو نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کا لانگ مارچ حتمی ہے۔  وفاقی وزراء پر تنقید کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ فواد چوہدری کو نوکری چاہیئے شیخ رشید کو بھی نوکری چاہیئے، ہم گن ہی نہیں سکتے کے شیخ رشید کتنی پارٹیاں تبدیل کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ نثار کھوڑو نے کہا کہ فواد چوہدری خود گن نہیں سکتا وہ کس کس کے ساتھ رہا ہے تو ان کی بات کیا کریں، یہ طوطے ہیں جس کو بتایا جاتا ہے کے جاؤ نوکری سنبھالنی ہے جا کے یہ بولو، ان کی باتوں کا عوام پر اثر ہی نہیں ہوتا۔ ان کی باتوں سے کیا عوام کی مایوسی ختم ہوگئی مہنگائی ختم ہوگئی روزگار آیا، ہم ایک مارچ کیا سینکڑوں لانگ مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے