منظور وسان

عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور جلد انہیں گھر جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اس بار تحریک عدم اعتماد پہلے سے مختلف اور کامیاب ہوگی اور وزیراعظم جانے والے ہیں۔ تمام اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف متحد ہیں۔ رواں سال الیکشن کا ہے اور تمام پارٹیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کا الحاق ہوگا سب مل کر حکومت بنائیں گے۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جگہ جگہ پر کنٹینر رکھ کر لانگ مارچ کا راستہ بند کیا گیا، عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، انہیں پتا چل چکا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے