تیمور سلیم جھگڑا

ایس او پیز کی خلاف ورزی، وزیر صحت خیبرپختونخواہ پر مقدمہ درج

پشاور (پاک صحافت) خبیرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا  خود ہی ایس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگے، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر صحت نے اپنے حلقے میں ایس او پیز کی پرواہ کیے بغیر افطار ڈنر میں شرکت کی اور ایس او پیز کے پرخچے اڑا دیے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر صحت کے پی کے تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے حلقے میں ایک نجی ریسٹورینٹ میں حکومت کی پاپندی کے باجود افطار ڈنر میں شرکت کی۔ خیال رہے کہ وزیر صحت سمیت بیشتر شرکا نے ماسک نہیں پہنے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ کے پی کے حکومت نےصوبے میں ریسٹورینٹس میں آؤٹ اور ان ڈور تقریب پر پاپندی عائد کررکھی ہے۔ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمورسلیم جھگڑا کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ہوٹل مینیجر اور مالک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریسٹورینٹ کو بھی سیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے