بلاول بھٹو

27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ستائیس فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا اور سلیکٹڈ اور آمرانہ سوچ کو دفن کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام جاری کیا، پی پی پی چیئرمین نے پروگریسو پینل کے کامیاب ہونے والے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امید ہے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی بہبود اور حقوق کی حفاظت کے لئے اپنا بھرپور کردار نبھائیں گے۔ کراچی کے صحافی ملک میں آزادی اظہار رائے اور صحافت کی آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے صحافیوں کی جمہوریت کے لئے قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں، ملک میں حقیقی جمہوریت کے بغیر صحافت کی آزادی کا خواب ادھورا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے