عظمی بخاری

عمران خان نے پوری زندگی چندہ،زکوة اور خیرات پر گزاری ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کو نالائق لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی لیڈر ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں جبکہ اس کے برعکس عمران خان نے پوری زندگی چندہ،زکوة اور خیرات پر گزاری ہے۔ عوام ایسے وزیراعظم سے روزگار کی توقع کیسے رکھ سکتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے صحت کارڈ سے متعلق جاری بیان میں کہاکہ جناح اسپتال، سروسز اسپتال اور جنرل اسپتال میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت بند کردی گئی ہے۔ جب سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات میسر نہیں تو عوام نے صحت کارڈ کا اچار ڈالنا ہے، عمران خان کا صحت کارڈ غریب مریضوں کےلئے صبر کارڈ بن چکا ہے ، عمران خان کی حکومت اب کارڈ حکومت بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت بند ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال اور میو اسپتال میں ایم آر آئی،سی ٹی اسکین سمیت متعدد مشینیں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں ، سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی ایک عرصے سے بند ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے