مولانا فضل الرحمن

23 مارچ نااہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن

کراچی (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی چکی میں پسی عوام کے لئے تئیس مارچ کا دن نااہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ اسلام آباد پہنچے گا جو نا اہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ مہنگائی مارچ میں ملک کے کونے کونے سے لوگ شرکت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے سب کچھ واضح ہو گیا ہے۔ 23 مارچ کو عصر کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو نتائج آچکے ہیں اس کو چھوڑیں آئندہ پورے ملک میں جہاں جہاں بھی الیکشن ہوں گے نتائج سب کیلئے حیران کن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے