ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے بلدیاتی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا اشارہ دے دیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بلدیاتی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا اشارہ دے دیا۔ سید ناصر شاہ کاکہنا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس میں مشاورت سے مزید ترامیم ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہ اپوزیشن کے دوستوں سے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ وزیر بلدیات نے زور دے  کر کہا کہ بلدیاتی بل سے متعلق غلط فہمی پیدا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ترمیمی بلدیاتی قانون نافذ العمل ہوگیا،سندھ اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ گزٹ کردیا ہے، حکومت نے اپوزیشن کی تمامتر  مخالفت  کے باوجود ترمیمی بلدیاتی ایکٹ منظور کیا  تھا، آئین کے تحت10 روز گزرنے کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ موثر ہوگیا ہے۔ ترمیمی بلدیاتی قانون کے تحت کراچی میں ڈسڑکٹ کونسل تحلیل ہوگئی ہیں اور کراچی میں ڈسڑکٹ میونسپل کارپوریشنز کے خاتمے کے بعد نئے ٹاونز بنائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن پانچ میونسپل کارپوریشنز ہوں گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حلقہ بندی کے لئے آبادی پانچ ملین ہوگی، حلقہ بندی کے لئے وارڈ کی آبادی پانچ ہزار، میونسپل کمیٹی کی آبادی 50 ہزار سے تین لاکھ تک ہوگی۔ کراچی میں ٹاون کونسل کی آبادی ساڑھے سات لاکھ، میونسپل کارپوریشنز کے لئے حد ساڑھے تین لاکھ ہوگی، ترمیمی بلدیاتی قانون کے تحت حیدرآباد میرپورخاص سکھر لاڑکانہ بےنظیرآباد میں ٹاون کونسلز بنائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے