رحمان ملک

رحمان ملک کی جانب سے مودی کو مقبوضہ کشمیر سے فوجیں نکالنے کی تنبیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکال لے،  پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مودی کو یاد دلاؤں گا گولی کسی مسئلے کاحل نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ  مودی  سے متعلق میں نے بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مودی اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے خلاف کام کرے گا اور آج وہ جو کچھ کر رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ چار سال پہلے کہا تھا داعش ہے، آج مانا گیا افغانستان میں داعش ہے۔ رحمان ملک نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ امریکا نے جیسے اپنی فوجیں نکالیں بالکل ویسے ہی دنیا سے اپنی دشمنی ختم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے