ڈی جی رینجرز سندھ کی محرم الحرام کے حوالے سے علماء اور اکابرین سے ملاقات

کراچی (پاک صحافت) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء اور اکابرین سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے علمائے کرام کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے علمائے کرام کو سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ گفتگو کے دوران ڈی جی رینجرز نے تمام علمائے کرام اور اکابرین پر مذہبی ہم آہنگی اور رواداری قائم رکھنے پر زور دیا۔ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علمائے کرام نے صوبائی حکومت کے قوانین اور ضابطۂ اخلاق کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ علماء کے وفد نے سیکیورٹی اقدامات کوسراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے