عطا تارڑ

توشہ خانہ کا کیس چوری کا کیس ہے جس میں مزید بھاگنے کی گنجائش نہیں، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) زیر اعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کا کیس چوری کا کیس ہے جس میں مزید بھاگنے کی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس نے کہا تھا کہ تحفے بیچ دیں اور اس کا ریکارڈ نہ رکھیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں آکر جواب دینا ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر جرم ثابت ہوچکا، بھاگنے اور تاریخیں لینے سے آپ بچ نہیں سکتے۔ دلیل دی جاتی ہے کہ باقیوں نے بھی توشہ خانہ سے تحائف لیے۔

واضح رہے کہ عطاء تارڑ نے مزیدکہا کہ آپ کیس کو 6 سال تک چلانا چاہتے ہیں تو چلا لیں، یہ کوئی بات نہیں کہ وکیل کہے کہ میرا بیٹا لندن سے آ رہا ہے سماعت ملتوی کردیں۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ٹرائل ایک سال سے چل رہا ہے، کسی نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے