بلاول بھٹو زرداری

14 مئی پاکستان اور جمہوریت کیلئے تاریخ ساز دن ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 14 مئی پاکستان اور جمہوریت کے لیے تاریخ ساز دن ہے۔ آج کے دن بینظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت کے دستاویز پر دستخط کیے تھے۔ آصف علی زرداری نے میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے اختیارات پارلیمان کے حوالے کیے۔

تٖفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے، آج پارلیمان پر حملے ہو رہے ہیں اور اس کے اختیارات کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا آئین لکھا جا رہا ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کو کسی صورت منظور نہیں، آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے، ریاست کے باقی اداروں کا فرض ہے کہ وہ پارلیمان کے منظور کردہ قانون پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا مزید کہ آئین اصل صورت میں بحال ہونے سے جمہوریت سے نفرت کرنے والوں کی شکست تھی۔ بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اراکینِ پارلیمنٹ اور جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں بااختیار پارلیمنٹ کے اصول پر ایک صفحے پر ہیں، میثاقِ جمہوریت پر سختی اور ثابت قدمی سے عمل سے غیر جمہوری سوچ کو شکست دینی ہو گی، پارلیمنٹ ہی سپریم ہے سب کو اس کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے