مرتضی وہاب

سندھ حکومت کی کاوشوں سے دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ آج دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں یہ سب سندھ حکومت کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں اسپورٹس اور سیاست کو علیحدہ ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن ہو۔ پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی وجہ سے آج غیرملکی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں اور اس سے ایک مثبت جواب دنیا میں جاتا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ٹیم کے آنے کی وجہ سے روڈ نہیں بنائے جارہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے لیے بجٹ رکھا تھا ہم 15 ستمبر اور بارشیں روکنے کا انتظار کررہے تھے لیکن اب دیکھنا روڑ بنانا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی نے شاید الفاظ کا چناؤ ٹھیک نہیں کیا، وہ کہنا چاہتے تھے لاہور، پشاور اور اسلام آباد سے کراچی میں کرائم ریشو کم ہے، کچھ چیزوں کو زیادہ ہائی لائٹ کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے