احسن اقبال

حملوں میں ملوث ایک ایک شخص سے حساب لیا جائے گا، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حملوں میں ملوث ایک ایک شخص سے حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ وار میں گولی نہیں چلائی جاتی، عمران نیازی کے ذریعے پہلے ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا، ہائبرڈ وار کا ہدف اداروں کو تقسیم کرنا بھی ہوتاہے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو اجازت دی گئی کہ وہ پنجاب اسمبلی توڑ دیں، 90 دن کے انتخابات کے سوموٹو ایکشن پر بار ایسوسی ایشن نے سوالات اٹھائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جب آپ سے رسیدیں مانگی جاتی ہیں تو آپ جناح ہاؤس جلا دیتے ہیں، عمران خان آپ کو جواب دینا چاہیے اور رسیدیں دینی چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کل 11 بجے سپریم کورٹ کے سامنے پُرامن احتجاج کیا جائے گا، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی، عمران خان نے پاکستان میں 60 ارب کی چوری کی جو پکڑی گئی، عمران خان ڈھٹائی سے کہتے ہیں اس ٹرانزیکشن کی منظوری کابینہ نے دی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے