مرتضی وہاب

10 نومبر کو کراچی سٹی کونسل کا اجلاس بلایا جائیگا، میئر کراچی

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 10 نومبر کو کراچی سٹی کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا۔ خیال رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے سچل گوٹھ کا دورہ کیا اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد کے ہمراہ سڑک کا سنگِ بنیاد رکھا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈیڑھ کلو میٹر طویل سڑک سے سچل گوٹھ کے مکینوں کو سہولت ملے گی، سڑک کی تعمیر سے ہمارے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے کہا کہ صفورا گوٹھ کے عوام کا مسئلہ حل کر دیا ہے، 4 ماہ میں سڑک کے کنارے سیوریج لائن بھی بنا دی جائے گے، کراچی میں تنقید اور کام کرنے والی دو قیادتیں کام کر رہی ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی یو سیز میں بھی پیپلز پارٹی کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے