کنور دلشاد

الیکشن کیلئے 11 فروری کی تاریخ سیکشن 57 کے تحت دی گئی، کنور دلشاد

کراچی (پاک صحافت) پاکستان الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے11فروری کی تاریخ سیکشن 57 کے تحت دی ہے۔ کنور دلشاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کو وہی کام کرنا ہو گا جو سپریم کورٹ کہے گی، عدالت کے حکم پر الیکشن کمیشن کی صدر سے رسمی ملاقات لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کمیشن کو تاریخ دینے کا حق پارلیمنٹ نے دیا ہے۔ کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ صدر اور الیکشن کمیشن کی مشاورت سے طے ہو گی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عام انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ سے متعلق کل ہی عدالت کو بتایا جائے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے 90 روز میں الیکشن کرانے کے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جو تاریخ دی جائے گی اس پر عمل کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ صرف انتخابات چاہتی ہے کسی اور بحث میں نہیں پڑنا چاہتے، انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد کسی درخواست کو نہیں سنا جائے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو صدرِ مملکت سے الیکشن کمیشن کے رابطے کا انتظام کرانے کا بھی حکم دیا ہے

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے