بھارتی انتہاپسند وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کی اپیل کردی

بھارتی انتہاپسند وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کی اپیل کردی

سرینگر (پاک صحافت) بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس دورے کی شدید مخالفت میں مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں، سرینگر سمیت کئی علاقوں میں مودی کے دورے کی مخالفت والے پوسٹرز لگ گئے، مودی کا دورہ 25 فروری کے بعد متوقع ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے جس میں کشمیریوں سے مودی کے مقبوضہ کشمیر طے شدہ دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق وادی کے ہر کونے میں سیاہ پرچم بھی لگائے جائیں گے، مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم کے دورے کی مخالفت کے پوسٹرز بھی جگہ جگہ لگا دیئے گئے۔

دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں چھاپوں اور محاصروں میں اضافہ کردیا ہے، گھروں پر چھاپے مارکر کشمیریوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھی پاکستان سے بات چیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کو واجپائی کی دوست بدل سکتے ہیں ہمسایہ نہیں والی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح لداخ سے فوج کو ہٹایا گیا مقبوضہ کشمیر سے بھی فوج ہٹانے کی ضرورت ہے، لداخ میں چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں ہوسکتی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ نہ ہم نے 5 اگست 2019 والا فیصلہ قبول نہیں کیا اور نہ ہی حد بندی کمیشن قبول کریں گے، روایتی لباس فیرن کشمیریوں کی شناخت ہے اس پر پابندی کا مطالبہ افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے