شیری رحمان

1 ارب ڈالر قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایف سے 1 ارب ڈالر قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 1 ارب ڈالر کی قسط کے لئے عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی پی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ناقابل قبول شرائط تسلیم کئے۔ لحاضہ 1 ارب ڈالر قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ معیشت میں استحکام آئی ایم ایف کے قرضے سے نہیں معاشی پالیسی سے آتا ہے جو اس اس حکومت کے پاس نہیں۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ نے صرف 3 سال میں قرضوں میں 60 فیصد اضافہ کیا۔ اس حکومت نے 20.7 کھرب روپے کے قرضے لئے ہیں جو کسی بھی حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ لیا گیا قرضہ ہے۔ اس کی وجہ سے مجموعی قرضہ 50 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ قرض پر چلنے والی حکومت ہر روز 17 ارب روپے سے زائد قرضہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے