جاوید لطیف

آئندہ چند ہفتوں میں نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن کے رہنما رجاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان مسلم لیگ  نے کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ  انتخابات پتہ نہیں کب ہوں،  تاہم نواز شریف ہفتوں میں واپس آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف چند ہفتوں میں پاکستان آجائیں گے۔ اس موقع  پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ  سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پاکستان میں حکمرانوں کی موجودگی میں بنیں۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے مزید کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی تیاری کے وقت عمران خان ہی وزیرِ اعظم تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسد عمر نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے