ہم نے ووٹ کاسٹ کردیا آپ بھی کیجئے، شوبز شخصیات کا ووٹ ڈالنے پر زور

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے عوام سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کردی اور بیشتر نے اپنا ووٹ کاسٹ کرکے عوام کو تحریک دلانے کی کوشش بھی کی ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شوبز شخصیات نے پوسٹس شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے تو اپنا فرض ادا کر دیا ہے اب ان کے مداحوں کی باری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تصویر شیئر کی اور کہا کہ بہت ہی خوبصورت دن ہے، آپ بھی جائیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ اداکارہ عائزہ خان نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں اور فالوورز کو آگاہ کیا کہ اپنے ووٹ کے حوالے سے معلومات 8300 پر شناختی کارڈ نمبر پر بھیج کر معلوم کریں اور براہ کرم ووٹ کیجئے۔

واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ میں نے ووٹ دے دیا ہے۔ اداکارہ مریم نفیس نے بھی اپنی شوہر امان احمد کے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے تو ووٹ دے دیا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی قرآنی آیت بھی شیئر کی جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’میرے لیے اللہ ہی کافی ہے‘۔

اداکارہ ماورا حسین نے اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے رَواں دَواں ہیں، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یہ وقت ووٹ دینے کا ہے۔ گلوکار شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ ڈرا کر نہیں ، ہرا کر جیتو۔ انہوں نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو تحریک دلانے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف کھلاڑیوں نے بھی ووٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے