مریم اورنگزیب

‎2022 عمران مافیا سے نجات، عوام کی ترقی، روزگار کی بحالی کا سال ہوگا۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیا سال عوام کے لئے مشکلات سے نجات کا پیغام لے کر آیا ہے۔ ‎2022 عمران مافیا سے نجات اور عوام کی ترقی اور روزگار کی بحالی کا سال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سال 2022 کی آمد پر ملک و قوم کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‎انشاءاللہ 2022 پاکستان اور عوام کے لیے دوبارہ سے خوشحالی اور اچھے دنوں کا سال ہوگا۔ 2022 عمران خان کی نالائقی، نااہلی اور لوٹ مار کے خاتمے کا سال ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ‎ 2022عوام کے آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی گیس عمران مافیا اور کارٹلز سے چھٹکارے کا سال ہوگا، ‎انشاءاللہ 2022 عوام کے چینی، آٹا، بجلی، گیس، روٹی، دوائی اور پٹرول سستا ہونے کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال ‎مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور معاشی تباہی میں کمی کا سال ہوگا۔ ‎2022 ملک پہ مسلط نالائق، نااہل کرپٹ عمران مافیا کارٹلز کے گھر جانے کا سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے