اپوزیشن

اپوزیشن رہنماوں کے حکومتی اتحادیوں اور ناراض اراکین سے رابطے

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن رہنماوں نے حکومت کی اتحادی جماعتوں اور ناراض اراکین سے رابطے کئے ہیں۔ جس میں انہوں نے منی بجٹ کو روکنے کے لئے تعاون کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ، خواجہ سعد رفیق اور اسعد محمود نے ق لیگ، ایم کیو ایم اورجی ڈی اے سے رابطے کیے ہیں۔ اپوزیشن کمیٹی نے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے درخواست کرتے ہوئے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ منی بجٹ کی منظوری سے آپ لوگوں کی سیاسی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔ منی بجٹ کی منظوری روکنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اراکین نے اپوزیشن کو جواب میں کہا ہے کہ منی بجٹ کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ ہماری قیادت کرے گی۔ اپوزیشن کی کمیٹی نے ناراض حکومتی اراکین سے بھی رابطوں اور ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس کے دوران بھی اپوزیشن حکومتی اراکین کو منی بجٹ میں ووٹ نہ دینے کے لیے کہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے