رانا ثناء اللہ

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کو تیار ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے خودمختار کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ن لیگ نے 2013ء میں سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جس نے ان کے دھاندلی کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیشن کی تجویز دی تھی، ان ہی کی تجویز کے مطابق اب پارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو دھاندلی کے تمام الزامات کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کو جوڈیشل کمیشن بنانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے