عطا تارڑ

یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کو دیکھنے کا ہے۔ عطا تارڑ

تونسہ (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اس مشکل وقت میں بھی سیاسی جلسے کررہے ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کو دیکھنے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی کا حکم تھا کہ تونسہ میں کھانے پینے کی چیزوں میں کمی نہیں ہونی چاہیے، اربوں روپیہ جو تونسہ کے لیے لاہور سے آیا وہ کہیں لگا نظر نہیں آیا۔ وزیراعلی یہ کہتے رہے کہ میرا تعلق تونسہ سے ہے، جہاں بجلی نہیں، وہ کہتے تھے اس لیے وزیراعلی آیا ہوں یہاں ترقی ہوگی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا سفر جاری رہے گا، جو مناظر یہاں دیکھے ان کے دکھ درد کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں، دریافت کیا، اللہ کا شکر ہے کہ یہاں کوئی بیماری نہیں پھیلی۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہاں ادویات کی ضرورت نہیں، اشیائے خورد و نوش فراہم کریں گے، مکانات کی تعمیر پر وفاقی حکومت لائحہ عمل دے گی، بعد میں وہ مرحلہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے