رئیسی

صدر رئیسی: جوہری مذاکرات میں ایرانی عوام کے حقوق سے ایک قدم پیچھے ہٹنا قابل قبول نہیں

تھران {پاک صحافت} اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہم سینکڑوں بار کہہ چکے ہیں اور ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں شہری مقاصد کے لیے ہیں اور اگر دشمن اس پر راضی نہ ہوئے تو ہماری پیشرفت رکنے والی نہیں ہے۔

ایٹمی توانائی کے قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر رئیسی نے کہا کہ ہمارے ایٹمی سائنسدان اور ان میں سب سے آگے ہمارے شہید ایٹمی سائنسدان ایسے انسان تھے جنہوں نے لاتعداد رکاوٹوں کو عبور کیا اور کبھی گھبرایا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایٹمی سائنسدانوں کے پختہ ارادوں کی مدد سے سویلین ایٹمی پروگرام میں پیش رفت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ پابندیاں، دھمکیاں اور ناانصافیوں سے ایرانی قوم کے اقدامات کو کبھی روکا نہیں جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی سائنسدانوں کا قتل، ایٹمی تنصیبات پر تخریبی کارروائیاں ایرانی قوم کی ترقی کو نہیں روک سکتیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کے حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ایران نے مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی اور نہ ہی مذاکرات کو ملتوی کیا ہے لیکن ہماری حکمت عملی وہی ہے جو رہبر انقلاب اسلامی نے فرمائی تھی اور حکومت ملک کے ایٹمی سائنسدانوں کی کامیابیوں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر کالیباف نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے نتائج میں ایرانی قوم کے اقتصادی مفادات کی ضمانت ہونی چاہیے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ جوہری شعبے میں ملک کی ترقی معاشی مفادات کے لیے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے