شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جو سیاست ہورہی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا، میرا اصولی فیصلہ ہے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو 5 سال بعد ہائیکورٹ نے بری کردیا، ان کے 5 سال کون واپس کرے گا۔ نواز شریف کے کیسز دیکھ لیں انہیں الیکشن سے پہلے کس طرح فیصلے دیئے گئے، جج نے خود کہا مرنے سے پہلے کہ اس کا فیصلہ جھوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 5 سال بعدمیاں نواز شریف کو ہائیکورٹ نے بری کردیا کیا یہ انصاف ہے؟ ان کے 5 سال کون واپس کرے گا؟ ان کی جوہتک عزت ہوئی؟ کوئی جاوید اقبال سے سوال کرے گا یہ جعلی کیسز کیوں بنارہے تھے؟۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ مشن

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان نے اہم سنگ میل طے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے