کورونا ویکسینیشن

سندھ حکومت کا بغیر شناختی کارڈ والوں کوبھی ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں جن افراد کے پاس شناختی کارڈ میسر نہیں وہ بھی کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں،  ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے بغیر شناختی کارڈ والوں کو بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم  پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف کراچی ایکسپو سینٹر میں فراہم کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں، انہیں بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف کراچی ایکسپو سینٹر میں فراہم کی جارہی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں وہ اپنی تعلیمی اسناد، یا ب فارم کی بنیاد پر بھی ویکسین لگواسکے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ سندھ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق کوئی بھی شناختی دستاویز نہ ہونے پر شخصی ضمانتی پر کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔شخصی ضمانت نہ ہو تو فارم پر کر کے زیر استعمال موبائل نمبر پر بھی ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے