عطا تارڑ

نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں، 5 سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہو سکتی، عطاتارڑ

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 5 سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی نا اہلی کے 5 سال پورے ہو چکے ہیں۔ عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، الیکشن کا وقت آئین میں طے شدہ ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے مزید کہا کہ  نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف الیکشن کی مہم کی قیادت کریں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت آپ مر جاتے ہیں، حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے