جنرل قمر جاوید باوجوہ

ملک کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، آرمی چیف

ہری پور (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی، آرمی چیف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قوم کو اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہری پور میں شہید کیپٹن باسط علی کے گھر پہنچے، ڈی اجی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر   آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ جہاں انہوں نے شہید کیپٹن کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ شہید کیپٹن باسط علی کے گھر آمد کے موقع پر آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہید کیپٹن باسط کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان دشمنوں کے خلاف فوج کے ٹھوس عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے