شہباز شریف

شہبازشریف کیجانب سے آئندہ جمعے کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے آئندہ جمعے کو اسرائیلی بربریت کی مخالفت اور نہتے فلسطینیوں و مسجد اقصی کی حمایت میں یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔ قابض افواج مسلسل نہتے مسلمانوں پر جارحانہ حملے کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی اسلامی ملک ایسا کرتا تو اس پر فورا جنگ مسلط کردی جاتی لیکن اسرائیل کی بربریت پر عالمی میڈیا خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ فلسطینیوں کا قصور یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی منظور کردہ قرارداد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائیں اور انہیں تھمائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے