جنرل قمر جاوید باوجوہ

پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے۔

ٓپاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کور کمانڈرن کانفرنس میں ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی، فوج کی آپریشن تیاریوں، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی سے متعلق اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے۔

کور کمانڈرن کانفرنس میں سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اور مسلسل کوششوں کو سراہا۔ کور کمانڈرز نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی کا انتظام عالمی معیار کے مطابق ہے، جوہری سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیئے ہیں، پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے