شاہد خاقان

گرین لائن منصوبہ، شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گرین لائن منصوبے کے افتتاح سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کوئی 1 منصوبہ دکھا دیں جو انہوں نے شروع کیا ہو، یہ ہمیشہ دوسروں کے منصوبوں پر اپنی جھوٹی تختی لگاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی کے عوام کو مبارک باد کہ وزیرِ اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کرنے آ رہے ہیں، گرین لائن کا 3 ماہ کا کام ساڑھے 3 سال میں مکمل ہوا۔ ان کاکہنا تھا کہ  عوام کو چاہئے کہ وزیر اعظم سے پوچھیں جو کام 3 ماہ میں ہونا تھا اسے ساڑھے 3 سال کیوں لگ گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ بسوں کی خریداری میں جو پلاٹ خریدے گئے سب کو پتہ ہے، ہم نے کل صرف بتانا تھا کہ منصوبہ کس کا تھا کس نے پیسے دیئے تھے، نئی ترمیم کا نہ حکومت کو پتہ ہے، نہ نیب کو اور نہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے