مراد علی شاہ

کوئی مجھے دھمکیاں نہ دے میں اس قسم کی چیزوں سے ڈرنے والا نہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ مجھے دھمکیاں نہ دی جائیں میں اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی اپوزیشن بلدیاتی قانون کے حوالے سے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ حکومت سندھ بلدیاتی اداروں کو خودمختار بنانا چاہتی ہے اور اسی چیز کو سامنے رکھ کر قانون میں ترامیم کی ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی انتظامیہ کو اس طرح تباہ نہیں کر سکتے، افسران کی پوسٹنگ، ٹرانسفر کے ذریعے مت کھیلا جائے، مجھے میرے ڈی آئی جی کا پتا ہی نہیں کہاں گم ہو گیا، وفاقی حکومت غیرقانونی نوٹس جاری کرتی ہے، یہ لوگ صوبے میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دھونس، ڈرا دھمکا کر اس طرح کام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے قبلہ درست کرلو، گھیراؤ کریں گے بھائی جو کرنا ہے کرو ایسی باتیں بہت دفعہ سن چکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے