خواجہ آصف

یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اکثریت کے فیصلے تو مسترد نہیں کیے جاتے، یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، ڈائیلاگ اور بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ تصادم اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی افراتفری اور فتنے کا آلہ کار نہیں بنیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کے لیے کریں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایک شخص یا ذاتی مفاد کے لیے کیے گئے فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے