شاہد خاقان

جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا وہاں تحریک عدم اعتماد نہیں ہوتی، شاہد خاقان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے، جمہوریت کے اندر لاپتہ افراد نہیں ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی کے جلسے میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں شرکت کریں گی،  اس موقعے پر سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ صحافی لاپتہ ہونے لگیں تو بڑی تکلیف دہ بات ہے۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا اگر شوق ہے تو سینیٹ سے شروع کریں۔ سینیٹ میں پتہ چل جائے گا کہ تحریک عدم اعتماد کی حقیقت پاکستان میں کیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد سودے کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی، تحریک عدم اعتماد کا اگر شوق ہے تو سینیٹ سے شروع کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے