سراج الحق

پی ٹی آئی کی حکومت نے عام آدمی کو لوٹا اور مافیاز کو نوازا، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت)  جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر برس پڑے، سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عام آدمی کو لوٹا اور مافیاز کو نواز۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت اور نظریہ خطرات کی زد میں ہے، معاشرہ میں امیر اور غریب کا خلا خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے، دو کروڑ بچے سکولوں سے باہر اور دوکروڑ نوجوان بے روزگار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں سید موددوی انسٹیٹیوٹ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھا اشرافیہ اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہاہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،کوئی ایسا نصاب قبول نہیں کریں گے جو دو قومی نظریہ سے متصادم ہو،نوجوانوں کو دینی اور عصری تعلیم سے روشناس کرانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کو بھی نہیں بخشا، ان کا کہنا تھا کہ ہ تحریک انصاف( پی ٹی آئی) ، نون لیگ اور پیپلز پارٹی یک جان تین قالب ہیں، بجٹ پاس کرانے میں بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی بھرپور معاونت کی، ثابت ہوگیا کہ تینوں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کی تابع داری میں ایک ہیں ،ساری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے دودھ کا فیڈر حاصل کرنے پر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے