یو اے ای پاک

یو اے ای نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض مؤخر کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض 1 سال کیلئے مؤخر کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو قرض رول اوور کیلئے خط لکھا تھا۔

یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا، پاکستان کی طرف سے یو اے ای کو 1 ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر یو اے ای کی جانب سے قرض رول اوور کرنے کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بھی 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے