عمران اشرف

میں بیٹے کیلئے کوئی غلط مثال قائم نہیں کرنا چاہتا، عمران اشرف

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کیلئے کوئی غلط مثال قائم نہیں کرنا چاہتے۔ خیال رہے کہ نجی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے بھولا کے کردار سے مشہور ہونے والے اداکار عمران اشرف نے  کرن اشفاق سے طلاق کے بعد اپنی اور بیٹے کی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات سے متعلق کھل کر بات کی۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر اداکار  کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد وہ اور ان کا بیٹا مشکل وقت سے گزر رہے ہیں مداح ان کے لئے دعا کریں، میں نہیں چاہتا کہ کل کو میرا بیٹا بڑے ہوکر میرے بارے میں یہ سوچے کہ میرا باپ ایسا تھا۔اس کے بعد ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے ضرور گزر رہے ہیں، لیکن طلاق کے بعد ہماری زندگی میں کوئی منفی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نے مزید کہا کہ میں اور کرن مل کر ہمارے بیٹے روحام کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ انہوں نے روحام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد میرے بیٹے کی زندگی ہے، اس لئے میں کبھی کوئی ایسا کام یا کوئی ایسی بات نہیں کرسکتا جس سے میرے بیٹے کو نقصان ہو یا جو میری اخلاقیات کے خلاف ہو۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے