یاسمین راشد

جو زمان پارک نہیں پہنچے گا عمران خان اسے ٹکٹ نہیں دیں گے، یاسمین راشد کی آڈیو لیک

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما  سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیرِ  داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ یاسمین راشد  آڈیو میں بتا رہی ہیں کہ عمران خان نے کہا ہے جو بھی زمان پارک نہیں پہنچے گا اسے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز شاہ سے گفتگو کی منظرِ عام پر آنے والی مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ ہم وہی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لے کر فوری پہنچیں، جو نہیں پہنچے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا۔ یاسمین راشد کا مبینہ آڈیو میں یہ بھی کہنا ہے کہ خان صاحب نے یہ بات ڈائریکٹلی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے