شاہد خاقان عباسی

تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکومت کے اتحادیوں کے بغیر بھی ہمارے نمبر پورے ہیں، امپائر کو غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ مسلم لیگ ق کے اپنے فیصلے ہیں، تحریک عدم اعتماد سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کے 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 48 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن چلی جائے گی، ریکوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کیلئے اجلاس بلانے سے متعلق جمع کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے